اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minor Rape Case جنسی زیادتی معاملے میں قصوروار کو عمر قید کی سزا - جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغہ کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی منگل کو سماعت کرتے ہوئے قصوروار سریش کمار شرما کو عمرقید (تاحیات ) اور 21 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور جرمانہ کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا۔ Rape Cases in Pratapgarh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 17, 2022, 10:20 AM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغہ کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی منگل کو سماعت کرتے ہوئے شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہوئے سریش کمار شرما نام کے شخص کو عمر قید (تاحیات )و جرمانہ کی سزا سنائی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر استغاثہ حولدار سنگھ کے بموجب مدعی مقدمہ نے تھانہ سٹی کوتوالی میں شکایت دے کر الزام عائد کیا کہ وقوعہ 04/ستمبر 2018 بوقت تقریباً ڈھائی بجے کا ہے۔ اس کی بیٹی 13 سال اپنے پرانے گھر رفع حاجت کے لئے جارہی تھی کہ گھر پہنچنے سے قبل سریش کمار شرما بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا و دروازہ بند کر کے اس کی عصمت دری کر رہا تھا کہ شورغل پر محلے کے لوگ آگئے اور دروازہ توڑ کر اس کو رنگے ہاتھ پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ Court Sentenced Rape Convict to Life Imprisonment

متاثرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وقوعہ والے روز رفع حاجت کے لئے پرانے گھر جارہی تھی کہ سریش نے آواز دے کر بلایا۔ پہلے بھی اسکول آتے جاتے اس کو پریشان کرتا تھا۔ اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے گھر لے گیا اور دروازہ بند کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر فردجرم عدالت میں داخل کیا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب مجرم سریش کمار شرما کو عمرقید (تاحیات )اور 21 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،اور جرمانہ کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا۔ استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیویش چندر ترپاٹھی و اشوک کمار تیواری نے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details