پرتاپ گڑھ ضلع میں ابھی تک کورونا سے 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔جب کہ متاثرین کی تعداد 2524 ہوگئی ہے۔
پرتاپ گڑھ: پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 65 افراد کورنا سے متاثر - کورونا امراض
اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا امراض کے تیزی سے پھیلنے کے سبب موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 65 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں ۔
پرتاپ گڑھ: پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 65 نئے کورونا کیسز
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اےکے شری واستوا نے بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بخار کی شکایت کی تھی ،جہاں جانچ کے بعد جمعرات کی شام ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے انہیں ان کے بنگلے پر آئسولیٹ کیا گیا ہے ۔ان کے رابطہ میں آنے والے افراد کی جانچ کرائی جا رہی ہے ۔
ضلع میں جمعرات کو کل 65 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ فعال مریضوں کی تعداد 734 ہے جس میں 511 مریض ہوم آئسولیٹ ہیں ۔