کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری نے اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر عوام کے ساتھ وعدہ خلاف اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔
تیواری نے پیر کومیڈیا نمائندوں سے کہا کہ بی جے پی نے سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں جاری اپنے انتخابی منشور میں جتنے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے میں اس نے کبھی کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ اس نے عوام کو گمراہ کر کے اس کے ساتھ دھوکہ دہی کیا ہے اور حکومت و وزیر اعلی جواب دہی سے لگاتار بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یوگی حکومت سے پانچ سوال سیریز کے تحت دوسرے دن مسٹر تیواری نے کہا کہ بی جے پی لگاتار جمہوریت کا مذاق اڑارہی ہے۔ دھوکہ، تاناچاہی، سنگ دلی کے ساتھ حکومت جس طرح اقتدار چلا رہی ہے وہ نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی آئینی ہے۔ حکومت نے ذاتی دشمنی کی آڑ میں جس طرح انسانی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کیا وہ معافی کے لائق نہیں ہے۔ خواتین کے خلاف ظلم، کسانوں کے ساتھ دھوکہ، نوجوانوں کو بے روزگاری کی مار جھیلنے کے لئے مجبور کرنا ریاست کو گمراہ کرنے کے ایجنڈے پر چلنے کے علاوہ اس حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: