میرٹھ:سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو کا آج 555واں پرکاش پرو منایا جا رہا ہے۔ سن 1469 میں کارتک پورنما کے دن گرو نانک دیو کا تالونڈی کے ننکانہ صاحب میں جنم ہوا تھا۔ کارتک پورنما کے دن ہر سال سکھ سماج کے علاوہ دیگر پنجابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی گرو نانک دیو کی یوم پیدائش کو پرکاش پرو کے طور پر مناتے ہیں شہر کے مختلف گردواروں میں شبد كيرتن اور بھنڈاروں کا اہتمام کیا گیا۔
اس سال گرو نانک کے 555ویں یوم پیدائش کے موقعے پر میرٹھ میں بھی آج شہر اور آس پاس کے سبھی گوردواروں میں شبد کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا گیا شہر کے مشہور گردوارہ تھاپر نگر گردوارہ اور کینٹ میں واقع شیشے والے گردوارے میں گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا گیا۔ اس موقع پر گرودوارا صاحب کے گرنتھی نے گروگرنتھ صاحب کا پاٹھ کرتے ہوئے گرو نانک کی تعلیمات اور عالم انسانیت کے لیے دیے گئے پیغامات کا ذکر کیا۔