اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کی 'سماجک پریورتن رتھ یاترا' آج میرٹھ پہنچی

شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ 'اتر پردیش میں تمام سیکولر سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی کو اہمیت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے بھتیجے کو چاچا کا ہاتھ تھامنا ہوگا۔'

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کی 'سماجک پریورتن رتھ یاترا' آج میرٹھ پہنچی
پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کی 'سماجک پریورتن رتھ یاترا' آج میرٹھ پہنچی

By

Published : Nov 2, 2021, 5:45 PM IST

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے رہنما شیو پال سنگھ یادو آج سماجک پریورتن یاترا کا رتھ لےکر اترپردیش کے ضلع میرٹھ پہنچے۔

یاترا کا مقصد بتاتے ہوئے انہوں نے تمام سیکولر سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت دی اور کہا کہ 'ریاست سے بی جے پی کی حکومت کو ہٹانے کے لیے ایک ہونا بے حد ضروری ہے۔'

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کی 'سماجک پریورتن رتھ یاترا' آج میرٹھ پہنچی

ریاست اتر پردیش میں سماجک پریورتن یاترا کے ذریعے شیو پال سنگھ یادو ایک بار پھر سے صوبے میں اپنی طاقت کا احساس کرا رہے ہیں۔ یوپی کے مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے آج شیو پال کا رتھ میرٹھ پہنچا۔

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کی 'سماجک پریورتن رتھ یاترا' آج میرٹھ پہنچی

اس دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اتر پردیش میں تمام سیکولر سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی کو اہمیت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے بھتیجے کو چاچا کا ہاتھ تھامنا ہوگا۔'

شیو پال سنگھ یادو نے مزید کہا کہ 'سماجوادی پارٹی کے علاوہ باقی سیاسی جماعتوں کو بھی ایک ساتھ ملاکر صوبے سے بی جے پی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کا کام کریں گے۔ صوبے میں بڑھ رہی مہنگائی بے روزگاری جیسے مدے اس حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کافی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: سماج وادی پارٹی کی اہم میٹنگ

یوپی میں اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ویسے ہی اب یہاں کا سیاسی پارا بھی اوپر جاتا دکھائی دے رہا ہے ایسے میں پی ایس پی کی سماجک پریورتن یاترا یوپی میں کیا پریورتن لاتی ہے یہ آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details