احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی ایم کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمورنڈم بھیج کر کاشتکاروں کے خلاف تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے کارکن ممتاز عالم نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کاشتکاروں کے خلاف جو تین آرڈیننس پاس کئے گئے ہیں پہلے آرڈیننس میں ایم ایس پی پر کاشتکاروں کی پیداوار خریدے جانے کی حکومت کی ذمہ داری ختم ہو جائے گی اور ایسے میں کاشتکار کی فصل پک کر تیار ہونے پر کاروباری دام گرا کر کسانوں سے پوری فصل خرید لینے کے بعد من مانے طریقے سے منافع کے ساتھ فروخت کریں گے۔