ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کو پرگتی شیل سماجوادی پارٹی(لوہیہ) کے کارکنان نے نئے زرعی قوانین، پیٹرول دیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے، بے روزگاری اور خراب نظم و نسق کے خلاف احتجاج کیا اور گورنر کو مخاطب میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو دیا۔ پی ایس پی ایل کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت سرمایہ کاروں کی حکومت ہے اسلئے وہ کسانوں کے احتجاج کو نظرانداز کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مجوزہ پروگرام کے تحت پی ایس پی ایل کے کارکنان سیول لائین واقع گاندھی بھون میں یکجہ ہوئے، اس کے بعد مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے ان کا احتجاج شروع ہوا۔
اس دوران کارکنان نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف مزید نعرے بازی کی۔ پی ایس پی ایل کے ضلع صدر چودھری طالب نجیب کوکب نے کہا کسانوں کے احتجاج کا پارٹی شروع سے حمایت کرتی آئی ہے۔