اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کندھئی علاقے کے پورے دیوزانی گاوں میں جمعہ کی صبح نامعلوم بدمعاشوں نے کارگزار پردھان اور ان کے بھائی کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر (میڈیا سیل ) سے جاری پریس ریلیز کے بموجب موضع پورے دیوزانی کے آشیش تیواری عرف بینو 28 کار گزار پردھان ہیں۔آج صبح وہ اپنے بڑے بھائی بشیشٹھ تیواری 30 کے ساتھ گھر کے سامنے بیٹھے تھے کہ ایک موٹرسائکل پر پہنچے بدمعاشوں نے دونوں بھائیوں کو گولی مار دی ۔
انہوں نے کہا کہ ' شدید زخمی حالت میں علاج کے لیئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے دونوں کو ایس آر این پریاگراج ریفر کر دیا ۔