فرخ آباد ضلعکا نواب گنج محکمہ بجلی ان دنوں موضوع بحث ہے۔یہاں لگی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، یہ تصویر القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی ہے، حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی اس تصویر کی ای ٹی وی بھارت تصدیق نہیں کرتا۔اطلاعات کے مطابق ضلع کے نواب گنج محکمہ بجلی کے ویٹنگ روم کی دیوار پر القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی فوٹو Picture of Osama bin laden الیکٹریکل سب ڈویژن آفیسر روندر پرکاش گوتم کے ذریعہ لگائے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم سنجے کمار سنگھ نے متعلقہ افسر کے حرکات و سکنات کے جانچ کا حکم دیا تھا۔
Picture of Osama bin laden : اسامہ بن لادن کی فوٹو لگانے والا بجلی افسر معطل - القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن
اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے نواب گنج محکمہ بجلی کے احاطے میں القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی فوٹو لگانے کے معاملے میں الیکٹریکل سب ڈویژن آفیسر روندر پرکاش گوتم کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔ picture of osama bin laden in the office of the electricity department written in honor
اسامہ بن لادن کی فوٹو لگانے والا بجلی افسر معطل
یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں سورو گنگولی
بجلی افسران نے اس معاملے کی جانچ کر کے آگرہ دکشنانچل ودیوت وترن نگم کے منیجنگ ڈائریکٹر امت کشور کو آگاہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگرہ دکشنانچل ودیوت وترن نگم کے منیجنگ ڈائریکٹر امت کشور نے ایسی حرکت کر کے محکمہ کی شبیہ خراب کرنے کے خاطی ایس ڈی او روندر پرکاش گوتم کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔