اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بجلی چوری محکمےکے لوگ خود کرتے ہیں' - اترپردیش کی خبریں

'اگر بجلی محکمہ کے لوگ کسی بھی صارف کو جعلی ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کریں تو ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے'

'بجلی چوری محکمےکے لوگ خود کرتے ہیں'
'بجلی چوری محکمےکے لوگ خود کرتے ہیں'

By

Published : Sep 15, 2020, 10:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں منگل کو عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر فیصل خاں لالا نے پریس کانفرنس منعقد کی۔

انھوں نے رامپور میں محکمہ بجلی کی جانب سے جاری بجلی چیکنگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ خود محکمہ بجلی کے افسران اور ملازمین سب سے زیادہ بجلی چوری کر رہے ہیں۔

'بجلی چوری محکمےکے لوگ خود کرتے ہیں'

عام آدمی پارٹی کے صوبائی نائب صدر فیصل خاں لالا نے پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی محکمہ کے لوگ کسی بھی صارف کو جعلی ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کریں تو ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عدالت کے ذریعہ ایسے افسران اور ملازمین پر کیس درج کرائیں۔ فیصل لالا نے بجلی محکمہ سے منسلک لوگوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی محکمہ کے لوگ اپنے گھروں میں بغیر میٹر لگائے کٹیا ڈال کر نہ صرف خود بجلی چوری کر رہے ہیں بلکہ اپنے رشتہ داروں سے بھی بجلی چوری کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کے لوگ ہر مہینے صارفین کے بل نہیں ارسال کرتے ہیں بلکہ جان بوجھ کر کئی مہینوں کے بعد ہزاروں اور لاکھوں روپیوں کا فرضی بل بھیجتے ہیں۔ تاکہ بل صحیح کرنے کے عوض موٹی رشوت صارفین سے وصولی جا سکے۔ انہوں نے انتباہ دیاکہ موسم گرما میں اندھادھند کٹوتی اور چیکنگ کے نام پر غیر قانونی وصولی چھوڑ دیں ورنہ ان کی پارٹی بڑی تحریک کے لئے مجبور ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ محکمے کےلوگ اپنا طرز عمل درست کریں ورنہ ہم تحریک چلاکر ان کے گھروں کی غیر قانونی لائن کٹوائیں گے۔ رشوت مانگنے پر بجلی صارفین محکمہ کے لوگوں پر کیس درج کرائیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی تو دہلی کی طرز پر 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : علیگڑھ: پروفیسر یاسین مظہر صدیقی کا انتقال

ABOUT THE AUTHOR

...view details