ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے احتجاج کیا اور محکمہ بجلی کو نجی کاری کرنے پر اس کی مخالفت کی گئی۔ ملازمین نے حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے ایسا کیا تو غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا۔
ویڈیو: سنجے کمار جین بجلی منڈل انچارج مرادآباد محکمہ بجلی میں کام کرنے والے ملازمین نے کہا کہ ہم اپنی مانگوں کو لےکر 25 ستمبر سے 2 اکتوبر تک احتجاج شروع کریں گے۔
مرادآباد میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج 'ودھت کرم چاری سنگرش سمیتی' نے احتجاج کے دوران کہا کہ سنہ 2000 میں اترپردیش میں بجلی کونسل تشکیل دی گئی تھی, تب سالانہ گھاٹا 77 کروڑ تھا۔
مرادآباد میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج تشکیل ہونے کے بعد حکومت کی غلط پالیسی کے چلتے یہ گھاٹا اب بڑھ کر 95 ہزار کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے۔ اسی طرح گریٹر نوئیڈا میں نجی کاری اور آگرہ میں فرنچائزی کے ہاتھوں میں دیے جانے سے بجلی محکمہ کا نظام بگڑ گیا۔
سنجے کمار جین بجلی منڈل انچارج مرادآباد ملازمین نے مزید کہا کہ بجلی محکمہ کی نجی کاری کر دینا اور بجلی ملازمین کو وقت سے پہلے سبکدوش کر دینا یہ حکومت کا اچھا قدم نہیں ہے اور ہم سب اس کی مخالفت کرتے ہیں۔