اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان کا گولی مار کر قتل - پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ایک کسان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

کسان کا گولی مار کر قتل
کسان کا گولی مار کر قتل

By

Published : Nov 8, 2020, 1:22 PM IST

آگرہ کے گڑھی سہجا میں ہفتے کی رات ایک آلو کاشتکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک شدہ شخص کا نام مہیندر سنگھ بتایا جا رہا ۔

اطلاعات کے مطابق مہیندر سنگھ ایک ٹیوب ویل کے قریب کھیت میں سو رہا تھا جو زیر تعمیر ہے جب ان پر یہ حملہ ہوا۔

جب مقتولہ کا بیٹا ایل صبح چائے لے کر کھیت پہنچا تو اس نے اپنے والد کو خون سے لت پت پڑا پایا۔

انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد اتماد پور ایریا افسر ارچنا سنگھ موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے اطلاع دی کہ مہیندر کے کان کے نیچے گولی لگی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت موقع پر ہی ہو گئی۔

اس معاملے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details