اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں اب کلدیپ سينگر اور سوامی چینمیانند کے بینر - لکھنؤ میں پوسٹر

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اب جنسی جرائم کے مجرم بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سینگر اور سابق وزیر سوامی چینمیانند کے پوسٹر دارالحکومت کے چوراہے پر دیر رات لگا دیا گیا۔

لکھنؤ میں اب کلدیپ سينگر اور سوامی چینمیانند کے بینر
لکھنؤ میں اب کلدیپ سينگر اور سوامی چینمیانند کے بینر

By

Published : Mar 13, 2020, 12:31 PM IST

جیسے ہی یہ خبر لوگوں تک پہنچی پولیس نے وہاں سے کچھ ہی دیر بعد پوسٹر ہٹا دیا۔ بتایا جا رہا اس کے پیچھے سماجوادی پارٹی کے رہنما آئی پی سنگھ ہیں۔

لکھنؤ میں اب کلدیپ سينگر اور سوامی چینمیانند کے بینر

معلوم ہو کہ اس سے پہلے لکھنؤ میں شہریت ترمیمی قانون خلاف مظاہرین کے شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے پوسٹر بینر لگائے گئے تھے، جس کے بعد ضلع انتظامیہ کے اس قدم کی ہر جانب مخالفت ہوئی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے فورا ہورڈنگ ہٹانے کا فرمان جاری کیا لیکن یوگی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جہاں یہ مسئلہ بڑی بنچ کو ٹرانسفر کر دیا گیا۔

ایسے میں جنسی جرائم کے سزا یافتہ کلدیپ سنگھ سینگر اور سوامی چینمیانند کے پوسٹر لگانے کا مقصد یہی تھا کہ حکومت ایسے لوگوں کے پوسٹر لگائے تاکہ سماج کی بہو بیٹیاں محفوظ رہ سکیں۔

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں جب سے مظاہرین کے فوٹو لگائے گئے تھے، تبھی سے جنسی جرائم میں شامل کلدیپ سنگھ اور سوامی چینمیانند جو بی جے پی میں شامل رہیں۔ آواز اٹھتی رہی کہ ایسے لوگوں کے پوسٹر کب شہر کے چوراہوں میں لگائے جائیں گے؟

حالانکہ یوگی حکومت نے ایسا کچھ نہیں ک یا لیکن سماج وادی پارٹی کے آئی پی سنگھ نے وہ کام دیر رات کر دیا۔ بھلے ہی تھوڑی دیر بعد پولیس نے ان پوسٹر کو ہٹا لیا لیکن تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اناؤ ریپ کیس میں دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے 25 لاکھ روپیے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، ان 25 لاکھ روپے میں سے 10 لاکھ روپے ریپ متاثرہ کو دیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ سینگر پوری زندگی جیل میں کاٹیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details