اردو

urdu

ETV Bharat / state

الہ آباد یونیورسٹی کی دیواروں پر متنازع پوسٹر

پریاگ راج میں ٹیچرز بھرتی سے متعلق متنازع پوسٹر لگائے گئے ہیں جس میں بی جے پی کے کئی رہنماؤں کی تصویر لگی ہوئی ہیں۔

الہ آباد یونیورسٹی کی دیواروں پر متنازع پوسٹر
الہ آباد یونیورسٹی کی دیواروں پر متنازع پوسٹر

By

Published : Jun 26, 2020, 4:16 PM IST

Updated : Jun 26, 2020, 5:03 PM IST

اترپردیش کی الہ آباد یونیورسٹی کی دیواروں پر یہ پوسٹر 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز بھرتی بدعنوانی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے لگائے گئے ہیں۔

پوسٹر میں بی جے پی کے کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ اور اساتذہ بھرتی کے اہم ملزم چندرما سنگھ یادو کی تصویر لگائی گئی ہے۔ یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

چندر ما سنگھ یادو کو گرفتار کیا جائے، اسی لیے یہ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ پوسٹر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے شاگردوں کے بارے میں لکھا گیا ہے۔ بی جے پی کے کئی رہنماؤں کی تصویر پوسٹر میں لگی ہیں۔

بھرتی بدعنوانی کے اہم ملزم چندرما سنگھ یادو کی تصویر لگاکر انہیں بی جے پی کا خاص بتایا گیا ہے۔

الہ آباد یونیورسٹی کی دیواروں پر لگائے گئے پوسٹر میں 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز بھرتی بدعنوانی کے ساتھ ہی محکمہ جانوروں کے پالنے والے اسکینڈل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی ،سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور کابینہ کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کے ساتھ ملزمین کی تصاویر دکھائی گئیں۔

Last Updated : Jun 26, 2020, 5:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details