ڈاکٹر ششی بھوشن اپادھیائے نے بتایا کہ موجودہ دور میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور زونل ہسپتال میں کینسر کی اوپی ڈی نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا لیکن اب وہ پی ڈی کی باضابطہ شروعات ہوگئی ہے جس سے کینسر کے ابتدائی مریضوں کو راحت ملنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر ایسا مرض ہے جس کی ابتدا میں شناخت کر دی جائے اور علاج شروع ہو جائے تو اس کا خاتمہ ممکن ہے۔
کچھ ایسے مریض ہوتے ہیں جن کے منہ میں چھالا ہوتا ہے یا جسم کے کسی حصے میں گھٹلی ہوتی ہیں یا خواتین کی بچہ دانی سے سفید پانی کا بہنا ہوتا ہے یہ سب کینسر کے علامات ہیں اور ان کو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ ان کو کینسر ہوگیا۔