پراسیکیوشن کے مطابق جنسی زیادتی کے ملزم اماکانت اور مراری لال کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 302،201،376ڈی، آئی پی سی06 پاسکو ایکٹ ایس سی،ایس ٹی کے تحت مقدمہ درج کرایاگیا تھا۔
ایف آئی آر کے کچھ دنوں بعد پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنے جرم قبول کیاتھا۔
قابل ذکر ہے کہ 29 جنوری 2016 کو نواب گنج کے گاؤں کی رہنے والی متاثرہ جب گھر نہیں پہنچی جس کے بعد اس کے اہل خانہ اس کی تلاش کی جہاں متاثرہ کی لاش کھیت میں ملی۔ اس معاملے میں اہل خانہ نے نوب گنج پولیس نے ایف آئی آر درج کرایا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی بات سامنے آئی ۔اس وقت کے ڈپٹی ایس پی نریش کمار نے معاملے کی جانچ کرتےہوئے سال 2017 میں چارج شیٹ دائر کی ۔
بریلی:جنسی زیادتی کے ملزمین کو سزائے موت
ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں پاسکو کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کو چار سال پرانے جنسی زیادتی کے ایک معاملے میں دو ملزمین کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
بریلی:جنسی زیادتی کے ملزمین کو سزائے موت
چار سالوں تک چلے اس معاملے میں کی بار نئی بات سامنے آئی اور انسپکٹر و سی او کے تبادلے کے ساتھ گواہوں کوڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی۔وہیں عدالت میں ایک گواہ اپنے بیان سے ہی پلٹ گیا۔
پاسکو اسپیشل جج اے ڈی جے سنیل کمار نے فریقین کےدلائل وثبوت کو سنتے ہوئے 8 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
جج سنیل کمار نے آج پاکسو ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت نابالغ سے جنسی زیادتی کے معاملے میں 32 سالہ اوماکانت اور 24 سالہ مراری لال کو موت کی سزا سنائی ہے۔