اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: لاک ڈاؤن میں قُلِیوں کی حالت خستہ - porter muzaffarnagar

ای ٹی وی بھارت نے قلی کا کام کرنے والے کچھ مزدوروں سے بات کی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ پچھلے لاک ڈاؤن سے ابھی تک ہم صحیح طریقے سے ابھرے بھی نہیں تھے کہ ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن نے ہمارے کاروبار کو بالکل ٹھپ کر دیا ہے۔ ہماری حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں قلیوں کی حالت خستہ
لاک ڈاؤن میں قلیوں کی حالت خستہ

By

Published : May 19, 2021, 9:34 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔جس سے کی وجہ سے ہر کسی کا کام کاج متاثر ہوا ہے۔ غریب اور مزدور طبقے کی حالت دن ب دن بگڑتی جا رہی ہے ایسا ہی ایک طبقہ قلی بھی ہے جو ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹاپ پر سامان ڈھونے کا کام کر کے کسی طرح سے اپنی زندگی کا گزر بسر کرتے ہیں۔لیکن اب اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ معاشی تنگی کا شکار ہیں

لاک ڈاؤن میں قلیوں کی حالت خستہ

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا مثبت مریضوں کا نکلنا مسلسل جاری ہے۔لاک ڈاؤن نے مزدور طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔جن میں سے ایک قلی بھی ہیں۔ان کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔


اسی سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت اردو نے قلی کا کام کرنے والے کچھ مزدوروں سے بات کی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ پچھلے لاک ڈاؤن سے ابھی تک ہم صحیح طریقے سے ابھرے بھی نہیں تھے کہ ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن نے ہمارے کاروبار کو بالکل ٹھپ کر دیا ہے۔ ہماری حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ کاروبار نہیں ہونے کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم اپنے بچوں کو دلاسہ کے علاوہ کچھ نہیں دے پا رہے ہیں۔

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری طرف بھی تھوڑا دھیان دیں تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں اور اپنے کنبے کا گزر بسر آسانی کے ساتھ کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details