آن لائن تعلیم سے جن والدین کے پاس اسمارٹ فون ہیں ان کے لئے مختلف ایپس اور واٹس ایپ کے ذریعہ تدریسی مواد مہیا کرایا جا رہا اور جن والدین کی حیثیت نہیں ہے، ان کے لئے ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر پروگرام شائع کئے جا رہے ہیں، لیکن حیران کن بات یہ ہے آن لائن کلاسز غریب طلبہ کے لئے دور کی کوڑی ہی ثابط ہو رہے ہیں، جبکہ محکمہ بیسک تعلیم کا دعویٰ ہے کہ اس کے نتیجے مثبت ہیں۔
ورچوئل کلاسیز کے نظام کا معائنہ کرنے کے لئے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شہر کے اوبری اور جنہولی گاؤں کا رخ کیا۔ یہاں زیادہ تر غربت کی زندگی گزار رہے افراد نے بتایا کہ وہ اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے ورچوئل کلاسیز سے محروم ہیں۔