اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے سبب غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے - اردو نیوز مظفرنگر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا مثبت مریضوں کا نکلنا مسلسل جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کی ضلع میں لاک ڈاؤن کی تاریخوں میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی متاثر ہیں لیکن خاص طور سے غریب عوام پر اس کا کافی حد تک اثر ہوا ہے۔

poor people facing difficulties due to lockdown in muzaffarnagar
لاک ڈاؤن کے سبب غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

By

Published : May 11, 2021, 7:43 AM IST

لاک ڈاؤن میں بند سے متعلق لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم رکشا ریڈا وغیرہ چلا کر کسی طرح اپنی زندگی کا گزر بسر کر رہے تھے، لیکن اب لاک ڈاؤن کے سبب سبھی بازار مکمل بند ہیں۔ ہمارا کام بالکل بند ہو چکا ہے جس سے ہمیں کھانے پینے تک کہ لالے پڑ گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

زندگی کا گزر بسر کرنے کے لئے ہم شام کے وقت انتظامیہ کی نگاہوں سے بجتے ہوئے تھوڑا رکشا چلا لیتے تھے وہ بھی ہمیں ضلع پولیس انتظامیہ چلانے نہیں دے رہا ہے۔

یہی حال اسٹریٹ وینڈرز کا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور ان حالات کی وجہ سے ہمیں اپنے کنبے کا پیٹ پالنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی ہم غریب عوام کی طرف بھی تھوڑا نظر عنایت کریں کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ بھی چل رہا ہے اور عید الفطر بھی قریب ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہماری مدد کرے۔

مزید پڑھیں:

بریلی: جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردار پر آن لائن پروگرام کا آغاز

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں راشن وغیرہ کی سہولیات فراہم کرے، جس سے کی ہم اپنے بیوی بچوں کا گزر بسر آسانی کے ساتھ کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details