اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Sabha By Election 2022: لوک سبھا ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ پارٹیاں روانہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات - سکیورٹی کے سخت انتظامات

رامپور کی نوین منڈی کے احاطہ میں پولنگ بوتھ تیار ہوگیا۔ اس دوران پولیس کپتان اشوک کمار شکلا نے بتایا کہ پرامن انتخاب کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ پولنگ پارٹیوں کو پولنگ مراکز تک پہنچانے کے لیے بسوں کا نظم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 جون کو صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہوجائے گی جو شام 6 بجے تک چلے گی۔ Lok Sabha By Election 2022

لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ پارٹیاں روانہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات
لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ پارٹیاں روانہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

By

Published : Jun 22, 2022, 8:14 PM IST

Updated : Jun 22, 2022, 10:11 PM IST

رامپور:ریاست اترپردیش کے رامپور میں لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے آج پولنگ پارٹیاں وی وی پیٹ اور ای وی ایم کے ساتھ پولنگ مراکز کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ 23 جون کو رامپور میں رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کے لئے ضلع بھر میں پولنگ مراکز پر ہر قسم کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Lok Sabha By Election 2022

لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ پارٹیاں روانہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے 23 جون کو ووٹنگ ہونا ہے جس کے لئے آج رامپور کی نوین منڈی کے احاطہ میں پولنگ بوتھ تیار ہوگیا۔ اس دوران پولیس کپتان اشوک کمار شکلا نے بتایا کہ پرامن انتخاب کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ پولنگ پارٹیوں کو پولنگ مراکز تک پہنچانے کے لیے بسوں کا نظم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 جون کو صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہوجائے گی جو شام 6 بجے تک چلے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضلع میں 2053 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ پولنگ کے عمل کو الیکشن کمیشن کے ذریعہ طے کی گئیں گائیڈ لائنس کے مطابق شفاف طریقہ سے مکمل کرانے کے لیے نشاندہی والے پولنگ مقامات پر ویب کاسٹنگ کا نظم رہے گا۔

وہیں ایس پی نے سکیورٹی سے متعلق ہمارے سوال کے جواب میں کہا کہ سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ بوتھ میں موبائل فون سمیت تمام قسم کے الیکٹرانک ڈوائس لے جانا مکمل طور پر ممنوع رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پرامن انتخابات کرانے کے لیے ضلع کے ساتھ ہی باہری اضلاع سے 18 ہزار پولیس فورسز بلائی گئی ہے جو کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر مناسب تعداد میں تعینات رہے گی۔

رامپور میں 23 جون کو ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں دو امیدوار میدان میں ہیں۔ جہاں سماجوادی پارٹی نے عاصم راجہ کو میدان میں اتارا ہے تو وہیں بی جے پی کی جانب سے گھنشیام سنگھ لودھی امیدوار ہیں۔ 26 جون کو نتائج سامنے آ جائیں گے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ رامپور کے رائے دہندگان اپنا کیا فیصلہ سناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Rampur Lok Sabha Bypoll: ’عوام کے تعاون سے ہم کامیاب ہوں گے‘ رامپور میں انتخابی جلسہ سے اعظم خان کا خطاب

Last Updated : Jun 22, 2022, 10:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details