اردو

urdu

By

Published : May 4, 2023, 5:30 PM IST

ETV Bharat / state

Polling in Muzaffarnagar مظفّر نگر میں سخت سکیورٹی کے درمیان پرامن پولنگ کا اختتام

اترپردیش میں آج بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔ ضلع مرادآباد اور مظفر نگر میونسپل انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح 7 بجے سے سخت سکیورٹی کے درمیان شروع ہوئی جو اب اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

Polling in Muzaffarnagar
Polling in Muzaffarnagar

مظفّر نگر میں سخت سکیورٹی کے درمیان پرامن پولنگ کا اختتام

مظفّر نگر، مرادآباد:ریاست اترپردیش میں آج میونسپل انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ پرامن طور پر اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ان انتخابات کو لے کر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کرنے کے لیے جہاں نوجوان طبقے کے ساتھ ساتھ بزرگوں میں بھی کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے وہیں مظفّر نگر ایم ایل اے کپل دیو اگروال نے صبح ہی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ جہاں دوپہر 1 بجے تک 35.23 فیصد پر امن ووٹنگ ہوئی۔

قبل ازیں مظفر نگر میونسپل انتخابات کی ووٹنگ صبح 7 بجے سے سخت سکیورٹی کے درمیان شروع ہو ئی جس میں 2 میونسپلٹی اور 8 نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ چل رہی ہے۔ ضلع میں صدر کے عہدے کے لیے 118 اور ممبر کے عہدے کے لیے 1081 امیدواروں کے لیے ووٹنگ چل رہی ہے۔ مظفّر نگر شہر کی بات کی جائے مظفر نگر میونسپلٹی صدر کے عہدے کے لیے 10 امیدوار اور 392 وارڈ ممبران اپنی قسمت کو آزما رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کھتولی میونسپلٹی صدر 09 اور وارڈ میمبر کے عہدے کے لیے 119 امیدوار میدان میں ہیں۔ پورقاجی نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے 14 امیدوار اور کونسلر کے عہدے کے لیے 110 امیدوار میدان میں ہے۔ چارتھوال نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے 08 اور وارڈ میمبر کے لیے 62 امیدوار میدان میں ہے۔ جنستھ نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے 15 اور وارڈ میمبر کے لیے 62 امیدوار میدان میں ہے۔ میراپور نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے 15 اور وارڈ میمبر کے لیے 82 امیدوار میدان میں ہیں۔ بدھانا نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے 9 اور وارڈ میمبر کے لیے 75 امیدوار میدان میں ہیں۔ اور شاہ پور نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے 10، کونسلر کے عہدے کے لیے 73 امیدوار میدان میں ہیں۔ سیسولی نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے 10، کونسلر کے عہدے کے لیے 44 امیدوار میدان میں ہیں۔ بھوکرہیڈی نگر پنچایت صدر کے عہدے کے لیے 18، کونسلر کے عہدے کے لیے 54 امیدوار میدان میں ہیں۔

مظفر نگر میونسپل انتخابات میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بی ایس ایف کی ایک کمپنی، پی اے سی کی ایک کمپنی، 2000 ہوم گارڈز، ساڑھے تین ہزار ضلع پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر پوری طرح سے مستعد ہیں۔ ضلع کے 210 پولنگ اسٹیشنوں کے 698 بوتھس پر انتخابات چل رہیں ہیں۔ مظفر نگر ضلع کے نگر پنچایت صدر میں کل چھ لاکھ 47 ہزار 588 ووٹرز امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 21 ہزار 420 مظفر نگر میں اور سب سے کم 12 ہزار 738 سیسولی میں ہیں۔

دوسری جانب ریاست اتر پردیش کے مغربی علاقے میں آج صبح سے بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے، ووٹر گھروں سے نکل کر اپنی سیاسی پارٹی اور امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں۔آج 4 مئی کو بڑی تعداد میں ووٹروں کی مغربی اتر پردیش میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اگر ہم مغربی اترپردیش کے مرادآباد ضلع کی بات کریں تو یہاں صبح 7 بجے سے ووٹنگ جاری ہے لیکن پولس انتظامیہ کی جانب سے ووٹروں کی ووٹر آئی ڈی کی جانچ کی جارہی ہے۔ مرادآباد میں صبح سے ہی پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ ہمارے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے نے پولنگ بوتھوں کا دورہ کیا اور پولنگ بوتھس کا معائنہ کیا، صبح سے ہی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، اس سال ہونے والے انتخابات میں میڈیا والوں کو پولنگ بوتھ کے گیٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، میڈیا اہلکار باہر سے کوریج کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details