اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے ایودھیا کاشی،متھرا Kaashi, Mathuraسے متعلق دیے گئے متنازعہ بیان Controversial statementکی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مذمت کی۔
پولرائزیشن کی سیاست اب نہیں چلے گی اس کے ردعمل میں مختلف پارٹیوں کے رہنماوں نے کہا الیکشن سے قبل پولرائزیشن کے لیے ان کا دیا گیا یہ بیان اب عوام کے درمیان اثر کرنے والا نہیں ہے۔ کیونکہ صوبے کی عوام حکومت سے اب مندر مسجد نہیں بلکہ روزگار کی توقع کر رہی ہے۔ اور اس کا جواب حکومت کے پاس نہیں ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیان کی سبھی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے ان کے اس بیان کو محض سیاسی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Babri Masjid Demolition: متھورا میں فورس تعینات، دفعہ 144 نافذ
میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر شاہد منظور نے کہا کہ کیشو پرساد موریہ اپنی پارٹی کے پولرایزیشن والے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں لیکن عوام اب ان کے پولرائزیشن والے موضوع کو پہچان چکی ہے۔ وہیں کانگریس کے سینئر رہنما نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ سب سے بڑا مذہب انسانیت کا مذہب ہےThe greatest religion is humanity اور کانگریس پارٹی نفرت پھیلانے والےکسی بھی بیان کی مخالفت کرتی ہے۔
یوپی میں جیسے جیسے الیکشن قریب آرہا ہے ویسے ہی تفرقے کی سیاست بھی حاوی ہوتی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں کیشو پرساد موریہ کے بیان کے بھی معنے نکالے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ یوپی کی عوام نفرت کی سیاست کرنے والے رہنماوں کو کیا جواب دیتی ہے۔