ونیت شاردا نے پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا کے سامنے کہا کہ میرٹھ- ہاپوڑ لوک سبھا نشست پر تقریبا 20 لاکھ بی جے پی ووٹر ناراض ہیں یہی وجہ ہے کہ مختلف مقامات پر موجودہ رکن پارلیمان راجندر اگروال کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میرٹھ ہاپوڑ لوک سبھا نشست سے مجھے بطور امیدوار اتارا جائے لیکن پارٹی نے ایسا نہیں کیا بلکہ موجودہ رکن پارلیمان راجندر اگروال کو تیسری بار ٹکٹ دے دیا۔