اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتیجے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ ایک بار پھر سے بی جے پی نے مکمل اکثریت حاصل کی۔ اس بار بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور زرعی قانون جیسے مسائل کی وجہ سے بی جے پی کی راہ مشکل بتائی جا رہی تھی، اس کے باجود بی جے پی اقتدار پر قابض ہونے میں کامیاب رہی۔
یوپی اسمبلی انتخابات میں جہاں بی جے پی ایک مرتبہ پھر عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہی، وہیں میرٹھ کی 7 اسمبلی سیٹوں میں سے سماج وادی اتحاد نے 4 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ بی جے پی نے 3 سیٹوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔
جونپور کی کل 9 اسمبلی نشستوں میں سے 4 سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ 5 اسمبلی سیٹوں پر سماج وادی پارٹی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
مرادآباد کی کل 6 اسمبلی سیٹوں میں سے 5 سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، وہیں ایک سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
اتر پردیش میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد جہاں ہر طرف پارٹی کارکنان اورعہدیداروں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے، وہیں مسلم اکثیرتی ضلع مراد آباد کے اسمبلی نمبر 28 سے بی جے پی امیدوار ارتش گپتا کی جیت پر مسلمان بھی جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔
مظفرنگر کی 6 اسمبلی سیٹوں میں سے چار اسمبلی سیٹوں پر سماج وادی پارٹی اتحاد کے امیدوار کی جیت پر پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر ہے۔ اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی دفتر میں کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افرزائی کے لیے استقبالیہ پروگرام کا اہمتام کیا گیا جہاں کامیاب امیدواروں نے عوامی فلاح کے لیے کام کرنے کا عندیہ دیا۔
مزید پڑھیں: