آئندہ اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کے اعلان کے بعد ریاست اتر پردیش کی مرادآباد ضلع انتظامیہ نے شہر کے ہر گلی محلوں میں لگے پوسٹر اور بینرز کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔Political posters removed in Moradabad
جیسے ہی الیکشن کمیشن نے ریاستی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تو اس کے کچھ ہی وقت بعد مرادآباد ضلع انتظامیہ نے سیاسی پوسٹر ہٹانا شروع کردیا۔
سٹی مجسٹریٹ ایم پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'ریاستی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو چکی ہے اسی وجہ سے شہر میں لگے سیاسی پوسٹر اور بینرز کو ہٹایا جا رہا ہے۔'