اردو

urdu

ETV Bharat / state

By-elections in Rampur: ضمنی انتخابات کیلئے رامپور سے پارٹیوں نے امیدواروں کا اعلان کیا

اترپردیش کے رامپور میں لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے سبھی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ سماجوادی پارٹی نے اپنی جانب سے اعظم خان کی اہلیہ اور سابق رکن اسملبی تزئین فاطمہ کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ بی جے پی نے سماجوادی پارٹی کے سابق ایم ایل سی گھنشیام لودھی کے نام کا اعلان کیا ہے۔

by-elections in Rampur
by-elections in Rampur

By

Published : Jun 4, 2022, 10:36 PM IST

رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور میں 23 جون کو ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے سماجوادی پارٹی نے اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے جب کہ بی جے پی نے سماجوادی پارٹی کے سابق ایم ایل سی گھنشیام لودھی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں کانگریس کی جانب سے سنجے کپور میدان میں ہوں گے Samajwadi Party fielded Tazeen Fatima from Rampur Lok Sabha۔

ویڈیو دیکھیے۔
23 جون کو رامپور میں ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے آخر کار آج سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی نے گھنشیام لودھی پر بھروسہ جتاتے ہوئے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ واضح رہے کہ گھنشیام سماجوادی پارٹی کی جانب سے بریلی رامپور علاقے کے ایم ایل سی رہ چکے ہیں۔ پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ایس پی نے ان کو باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔
دراصل ایس پی کے ایم ایل سی رہتے ہوئے گھنشیام کی رہائش گاہ پر بی جے پی رہنماؤں کا اٹھنا بیٹھنا بڑھ گیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایس پی پر جانب داری کے بھی الزامات عائد کیے تھے۔ یہی وجہ ہے انہوں نے جنوری 2022 میں بی جے پی میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔ اب بی جے پی نے ان پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے لوک سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائے جانے پر انہوں نے پارٹی تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جی جان سے یہ الیکشن لڑیں گے اور پارٹی نے جو بھروسہ کیا ہے اس پر مکمل طور پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔


دوسری جانب سماجوادی پارٹی نے اپنا امیدوار سینئیر رہنما و رکن اسمبلی اعظم خاں کی اہلیہ، سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو بنایا ہے۔ اس سے پہلے وہ گذشتہ اسمبلی کا ضمنی انتخاب بھی لڑی تھیں اور ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اب پارٹی نے لوک سبھا کے لئے امیدوار بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں کانگریس نے اپنا امیدوار ایک مرتبہ پھر سجے کپور کو بنایا ہے۔ سجے کپور کانگریس کے قومی سطح کے رہنما ہیں۔ سنجے کپور کانگریس کی جانب سے رامپور کی تحصیل بلاسپور سے رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details