مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے اترپاڑہ علاقے سے پولیس نے سیاسی رہنما کے بیٹے کو پولیس اہلکار کی بیٹی سے متعلق نازیبا پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اترپاڑہ کے وارڈ نمبر 10 کے رہائشی دیپک کونڈو کے بیٹے کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، جس سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔
سیاسی رہنما کے بیٹے پر الزام ہے کہ گزشتہ ماہ اس نے سالٹ لیک میں رہنے والے ایک پولیس اہلکار کی بیٹی کا موبائل نمبر لیا اور اس کے بعد ایک دوسری عورت کی تصویر کو کراپ کرکے نازیبا تبصرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔
سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ معاملہ: سیاسی رہنما کا بیٹا گرفتار - ای ٹی وی بھارت
مغربی بنگال میں سیاسی رہنما کے بیٹے کو پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ جس کے بعد ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے کے الزام میں سیاسی رہنما کا بیٹا گرفتار
یہ بھی پڑھیں: اعظم گڑھ: چار ماہ میں مکمل قرآن مجید لکھنے والی اُمّ حنیفہ
اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ نے تھانے میں شکایت درج کرائی، جس کے تقریباً ایک ماہ بعد سیاسی رہنما کے بیٹے کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ کسی کے ساتھ زیادتی ہونے نہیں دی جائے گی، اس معاملے سے جڑے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔