پرینکا گاندھی سانحہ کے تیسرے دن موقع واردات کا دورہ کرنے کے لیے نکلیں تھیں، تاہم مقامی انتظامیہ کی جانب سے انہیں جائے واردات پر جانے کی اجازات نہیں ملی۔
اس سانحہ پر ریاستی حکومت کی جانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل دی گئی جس کے بعد اے ایس ڈی ایم اور سی او سمیت دس پولیس آفیسر کو معطل کر دیا گیا۔
پرینکا بی ایچ یو کے ٹراما سنٹر میں مریضوں سے ملنے کے بعد وہ کانگریس پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئی تھیں، تاہم انہیں مرزا پور سرحد پر روک دیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے سونبھدر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اور انہیں چنار گیسٹ روانہ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما نے پرینکا گاندھی کے دورے پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ ان کے جانے سے لا قانونیت کا مسئلہ درپیش تھا، اس لیے حکومت کی جانب سے انہیں روکا گیا۔