ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ مجھولہ علاقے سے 8 اگست کو ایک پانچ سالہ بچے کی اغوا کرکے 30 لاکھ روپے کی فروتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
مرادآباد: پولیس اہلکاروں کو اعزاز - Mother involved in kidnapping case
مرادآباد کے تھانہ مجھولہ علاقے سے 8 اگست کو ایک پانچ سالہ بچے کی اغوا کرکے 30 لاکھ روپے کی فروتی کے معاملہ کا پولیس نے انکشاف کیا
اس دوران پولیس محکمہ نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے بچے کی ماں اور اس کے عاشق اشفاق کو حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ کی، جس میں پتا چلا کہ بچے کی اغوا کرنے کے سازش میں بچے کی ماں شکھا اور اس کے عاشق اشفاق شامل ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے آگے کی کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو جیل بھیج دیا ۔
اس تعلق سے آج مرادآباد پولیس لائن میں آئی جی رمت شرما نے سبھی پولس اہلکاروں کو بہادری سرٹیفکیٹ کے اعزاز سے نوازا ، وہیں میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میڈیا کی مدد کے بنا اس معاملہ کو حل کرنا مشکل تھا اس لئے میڈیا کا بہت بہت شکر گزار ہوں اور پروگرام کے دوران موجود سبھی صحافیوں کو پھولوں کے گلدستہ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مرادآباد آئی جی رمت شرما ایس ایس پی پربھاکر چودھری ایس پی سٹی امت آنند ایس پی ودیا ساگر اور کئی اعلٰی افسران موجود رہے۔