اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے سبب پولیس اہلکار ہولی منانے سے قاصر - urdu khabar

اس بار ہولی کے رنگ پر کورونا کا سایہ کافی حد تک دیکھنے کو ملا۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ہولی ملن و دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی، لوگوں نے انفرادی طور پر ہولی تیوہار کو سیلیبریٹ کیا اور گھروں میں رہ کر خوشیاں منائی۔

کورونا کے سبب پولیس اہلکار ہولی منانے سے قاصر
کورونا کے سبب پولیس اہلکار ہولی منانے سے قاصر

By

Published : Mar 30, 2021, 3:25 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کسی طرح کی کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوئی، بتایا جارہا ہے کہ یہاں پولیس بھی ہولی نہیں منا سکی۔ ماضی میں ہولی کے دن پولیس لا اینڈ آرڈر اور دیگر ذمہ داریوں پر مامور رہتی تھی۔ اس لیے ہولی کے دوسرے دن پولیس محکمہ ہولی کا تہوار مناتا تھا۔ دوسرا دن پولیس والوں کے لئے ہولی منانے وقف ہوتا ہے۔ پولیس لائن سمیت مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کئے جاتے تھے لیکن اس بار ایسا کچھ بھی نہیں رہا۔

کورونا کے سبب پولیس اہلکار ہولی منانے سے قاصر

خبر کے مطابق کورونا وائرس اور گائڈ لائنس کے سبب پولیس اہلکار ہولی منانے سے قاصر رہے۔اضلاع میں کووڈ کے خطرات سے بچنے کے لئے کوئی بھی طرح کے اور کسی بھی سطح کے پروگرام منعقد نہیں ہوئے۔ نوئیڈا کے مختلف آر ڈبلیو اے کے عہدیداران نے پہلے ہی غیر ضروری عوامی تقاریب اور بھیڑ والے مقامات پر نہ جانے کا مشورہ دیا تھا اور پولیس نے بھی انتباہ کیا تھا جس کا اثر بھی دیکھنے کو ملا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details