کشی نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں اغوا کے الزام میں مغویہ کی تلاش کے دوران ایک داروغہ کے ذریعہ ملزم کی ماں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے پاداش میں ایس پی نے داروغہ کو معطل کردیا ہے۔ پولیس نے پیر کو بتای اکہ ضلع کے اہرولی بازار تھانہ علاقے کے اسنا گاؤں میں اغوا کے ملزم شخص کی تلاش میں پہنچے داروغہ نے ملزم کی ماں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ Policemen Suspended in Kushinagar
اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھول جیسوال نے داروغہ سنیل سنگھ کو معطل کردیا۔ جیسوال نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ اسنا باشندہ ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا بیٹا فروی مہینے میں کسی بات سے ناراض ہوکر گھر سے کہیں چلا گیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد گاؤں کی لڑکی بھی لاپتہ ہوگئی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھروالوں نے اس کے بیٹے پر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کررہے داروغہ سنیل سنگھ یکم ستمبر کو جانچ کرنے خاتون کے گھر پہنچ کر اس کے بیٹے کے بارے میں جانکاری لینے لگے۔ خاتون نے کہا کہ اس کے ڈانٹنے سے بیٹا ناراض ہوکر گھر سے چلا گیا ہے۔ اسی بات کو سن کر داروغہ ناراض ہوگئے۔ انہوں نے خاتون کے لئے ناشائستہ زبان کا استعمال شروع کردیا۔ وہ غصے میں پورے کنبے کو ٹھیک کرنے کی دھمکی دے کر چلے گئے۔ خاتون کے ساتھ داروغہ کی بدسلوکی کرنے کا ویڈیو کسی نے بنالیا۔