ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان نے کورانا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے امروہہ پولیس کی ایک ٹرینیگ کا انعقاد کیا جس میں ماہرین ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نےکورونا وائرس سے بچنے کے طریقے بتائے۔
خواتین پولیس کے ساتھ ضلع بھر کے پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچنے کی ٹرینیگ دی جا رہی ہے اور عوام کو بھی کورونا سے بچنے کے طریقے بتائے جا رہے ہیں۔
امروہہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر پولیس ورکشاپ ضلع مجسٹریٹ امیش مشرا نے سبھی پولیس اہلکاروں کو ہاتھ دھونے کے طریقے سکھائے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں کو بیدار کرنے کو کہا۔
اس موقع پر ضلع کے تمام پولیس اہلکاروں کو جمع کیا گیا تھا جس میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔ پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچنے اور عوام کے درمیان جا کر بیداری پیدا کرنے اور فیلڈ میں آنے والی پریشانیوں کا سامنا کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔ عوام سے کس طرح بات کریں جس سے دونوں محفوظ رہ سکیں اس پر بھی بات چیت ہوئی۔
ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان نے سبھی پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچنے کے طریقے کو بہت باریکی سے سمجھا رہے تھے کہ کس طرح عوام میں کے درمیان جا کر بیداری پیدا کرنی ہے اور اس وباء سے کیسے بچنا ہے اس پر بھی بحث ہوئی۔