اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Prof. on Police Action Against Muslims: پولیس مسلمانوں کے تئیں ظالمانہ رویہ اختیار کر رہی ہے: مفتی زاہد علی - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر مفتی زاہد علی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر مفتی زاہد علی نے کہا کہ موجود حکومت اور پولیس مسلم مخالف کارروائیاں کر رہی ہیں۔ Mufti Zahid Ali Criticize Government

مفتی زاہد علی خان
مفتی زاہد علی خان

By

Published : Jun 18, 2022, 2:28 PM IST

علی گڑھ: مفتی زاہد علی خان نے مرکزی حکومت اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس مسلمانوں کے ساتھ سا طرح کو رویہ اختیار کر رہی ہے جسے تشدد سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ پورے ملک میں ظلم اور فساد کا ماحول ہے جو آئین کے خلاف ہے۔ ریاست اتر پردیس میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ دینیات کے سابق صدر و ریٹائرڈ پروفیسر مفتی زاہد علی خان نے مُلک کی موجودہ صورتحال، حکومت، سیاست، مسلمانوں کے خلاف تشدد اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نُپور شرما سے متعلق کہا کہ 'بی جے پی کی سابق رہنما نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گُستاخی کی ہے اس لیے اسے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ Police Treating Muslims Cruelly

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر مفتی زاہد علی

موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے مفتی زاہد نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو آپس میں لڑا کر حکومت کرنے کا کام کر رہی ہے اور موجودہ حالت مثلاً مہنگائی اور بیروزگاری پر بات نہیں کرتی۔ مفتی زاہد نے ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مسلمانوں کے تئیں متعصبانہ رویہ اختیار کر رہی ہے۔ ان کی رہائش گاہوں کو اور ان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اگر آپ تاریخ کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ظلم کرنے والوں کی حکومت زیادہ دن نہیں ہوتی۔ AMU Retired Professor Mufti Zahid Ali

ABOUT THE AUTHOR

...view details