پریاگ راج:سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پولیس گینگسٹر ایکٹ کے تحت عتیق احمد کی 130 کروڑ کی جائیداد ضبط کرنے والی ہے۔ دھوم گنج تھانے میں عتیق احمد کے خلاف درج گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمات میں پولیس نے ان جائیدادوں کی تفصیلات ڈی ایم کو بھیجی ہے۔ Police to attach ex-MP Atiq Ahmad's properties worth Rs 130 crore
ڈی ایم کے حکم پر محکمہ ریونیو کی ٹیم نے جائیدادوں کا معائنہ کیا اور تفصیلی رپورٹ بھی دیدی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد ڈی ایم سنجے کمار کھتری نے تحصیل پھول پور میں عتیق احمد کی 123 کروڑ سے زائد مالیت کی دو جائیدادیں اور کسری مساری علاقے میں 6.5 کروڑ سے زائد کی جائیداد کو قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی ایم کی جانب سے حکم جاری ہونے کے ساتھ ہی ایس ایس پی نے متعلقہ تھانوں کے افسران اور دھومان گنج پولیس کو ان جائیدادوں کو ضبط کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس آج ہی اس پر کارروائی کر سکتی ہے۔ Atiq Ahmed Property To Be Attached
ڈی ایم سے اٹیچمنٹ آرڈر ملنے کے بعد پریاگ راج پولیس عتیق احمد کی تینوں جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کرے گی۔ ایک ہی دن میں تحصیل پھول پور کی دو اور تحصیل صدر کی ایک جائیداد قرق کر کے پولیس عتیق احمد کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کر سکتی ہے۔ 24 نومبر کو وزیر اعلیٰ کی ممکنہ آمد سے قبل ایک ہی پولیس عتیق احمد کی 130 کروڑ روپے کی ان تین جائیدادوں کو ضبط کرسکتی ہے۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ سی ایم یوگی جمعرات کے روز پریاگ راج آنے والے ہیں اور ان کے پہنچنے سے پہلے پریاگ راج پولیس عتیق احمد کے خلاف سب سے بڑی کو انجام دے سکتی ہے۔