ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے ایک ایسے ٹرک کو برآمد کیا ہے۔جسے خصوصی طور پر شراب تسکری کے لئے بنایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس ٹرک سے تقریبا 10 لاکھ کی انگریزی شراب برآمد ہوئی ہے جو کہ ہرایانہ سے لائی جا رہی تھی، اور جسےبہار بھیجے جانے کے امکانات تھے، فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش میں لگی ہے۔
پولیس کی جانب سے غیر قانونی شراب کے لئے چلائی جا رہی مہم کے تحت پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔
پولس ٹیم سے قریب 100 میٹر دور ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر نے تفتیشی اطلاع ملتے ہی گاڑی کھڑی کر کے فرار ہو گئے۔
ویڈیو دیکھیں،پولیس ٹیم نے کثیرتعداد میں غیرقانونی شرابیں ضبط کیں گاڑی کی چیکنگ سے پتا چلا کی ٹرک کے نیچے کیبن میں رکھ کر تقریبا 2 ہزار 880 بوتل شراب ہریانہ سےبہار لے جائی جا رہی ہے۔
تفتیش سے پتا چلا کہ شراب بھیجنے والا جیتیندر اتری دہلی کے روہنی کا رہنے والا ہے، جبکہ گاڑی مالک جلے سنگھ ہریانہ کے روہتک کارہنے والے ہے۔