ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ضلع انتظامیہ نے طے شرح سے زیادہ کرایا وصول کرنے کے بعد تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
بریلی: زیادہ پیسہ وصول کرنے والے ایمبولینس ڈرائیور کے خلاف کارروائی - police takes action against ambulance driver in bareilly
بریلی میں ایمبولینس کے کرائے کے نام پر لوٹ مچی ہے۔ ضلع انتظامیہ کو من مانی طریقے سے کرایا وصول کرنے کی تمام شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ لہذا ضلع انتظامیہ نے ایمبولینس کے کرائے کی شرح طے کر دی ہے، اس کے باوجود بھی ایمبولینس مالکان ضلع انتظامیہ کی طے شرح کو تسلیم نہیں کر ہے ہیں۔
ان کے خلاف الزام یہ ہے کہ ان لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے طے کرائے کے عوض میں پانچ گنا زیادہ ایمبولینس کا کرایا وصول کیا ہے۔ شہر کوتوالی میں تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے۔
بریلی میں ایمبولینس کے کرائے کے نام پر لوٹ مچی ہے۔ ضلع انتظامیہ کو من مانی طریقے سے کرایا وصول کرنے کی تمام شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ لہذا ضلع انتظامیہ نے ایمبولینس کے کرائے کی شرح طے کر دی ہے، اس کے باوجود بھی ایمبولینس مالکان ضلع انتظامیہ کی طے شرح کو تسلیم نہیں کر ہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ نے ضلع میں ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں مریض کو منتقل کیے جانے کی صورت میں 3500 روپیہ کرایا مقرر کیا ہے۔
پولیس کی ٹیم بھیجکر تینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اب ضلع انتظامیہ کے حکم کی خلاف ورزی کے الزام میں تینوں ملزمین کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔ غورطلب ہے کہ کسی ایمبولینس اور مالکان کے خلاف ہونے والی یہ ضلع میں پہلی کارروائی ہے۔