اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاپرواہی کے الزام میں سپاہی معطل - police suspended for negligence charges in deoria

ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا کے لار علاقے میں اپنے کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو سپاہیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

لاپرواہی کے الزام میں سپاہی معطل
لاپرواہی کے الزام میں سپاہی معطل

By

Published : Apr 18, 2020, 12:16 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا کے لار علاقے میں اپنے کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو سپاہیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اترپردیش، بہار سرحد کے مہرونا پولیس چیک پوسٹ پر لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے سرحد کو سیل کردیا گیا تھا۔

سرحد کو سیل ہونے کے بعد جمعہ کو بہار کی ایک ایمبولنس کو چوکی پر تعینات سپاہی کرشنا نند سنگھ اور دویا شنکر رائے نے سرحد سے جانے دیا۔

اس ضمن میں ایس پی ڈاکٹر شری پتی مشرا نے دونوں سپاہیوں کو اپنے کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں جمعرات کی رات ہی معطل کردیا۔

خیال رہے کہ دیوریا کے پڑوسی ضلع سیوان بہار کا کورونا کا ہاٹ سپاٹ علاقہ ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے بہار سے ملحقہ مہرونا سرحد کو پوری طرح سے سیل کردیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details