ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے بسرکھ بلاک میں سماج وادی پارٹی نے بی جے پی حکومت کی ناکامیوں اور سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے لیے ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔اس ریلی میں پارٹی کے قومی ترجمان انوراگ بھدوریہ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونے کےلیے بسرکھ پہنچے۔لیکن جیسے ہی سائیکل ریلی شروع ہوئی پولیس نے پہنچ کر سائیکل ریلی روک دی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے اس لیے لوگوں کو ریلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پولیس نے وہاں موجود تمام لیڈران کو حراست میں لے لیا اور انہیں تھانہ لے گئی۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہوئے انوراگ بھدوریہ نے کہا کہ ہم حکومت کے جابرانہ پالیسیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔سماجوادی پارٹی عوام کے مفادات اور ان کے حقوق کی لڑائی لڑتی رہے گی۔سماج وادی پارٹی کے کارکنان پولیس کی کسی بھی کاروائی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔
نوئیڈا: پولیس نے روکی سماج وادی پارٹی کی سائیکل ریلی سماجوادی پارٹی کے ضلعی صدر ویر سنگھ یادو نے کہا کہ ہمارا مقصد سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں اور پالیسیوں کی جانکاری عوام کو دے کر انہیں بیدار کرنا تھا۔ساتھ ہی بی جے پی کے ناکامیوں کو اجاگر بھی کرنا تھا۔لیکن انتظامیہ نے ہمیں اس ریلی کے درمیان میں ہی روک دیا۔حالانکہ اس ریلی کی جانکاری پولیس کو پہلے ہی دے دی گئی تھی۔