لکھنئو:حضرت گنج کے اے سی پی اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ کچھ لوگ تین گاڑیوں میں لولو مال جارہےتھے، ان کی گاڑیوں پر بائیکاٹ لولو کے پوسٹر چسپاں تھے، گاڑی میں کرنی سینا کے رہنما دھرو سنگھ موجود تھے، میٹرو پولیٹن پولیس کو موقع پر طلب کر کے ان کی رہائش گاہ نیو حیدرآباد واپس بھیج دیا گیا ہے۔ جہاں ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
بتا دیں کہ ہفتہ کو لولو مال میں سخت سیکورٹی کے باوجود مال کے اندر ہنومان چالیسہ پڑھتے ہوئے دو نوجوانوں کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے دو پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی تھی۔ لکھنؤ پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے ڈی سی پی ساؤتھ گوپال چودھری اور سوشانت گالف سٹی کے انسپکٹر اجے پرتاپ سنگھ کے خلاف بڑی کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ہے اور تمام ہندو تنظیموں پر نظر رکھی جارہی ہے۔