ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے گجرولا پولیس اسٹیشن علاقے میں نیشنل ہائی وے پر پولیس بھاری تعداد میں تعینات ہے۔ دہلی میں جاری کسانوں کے مظاہرے کے سلسلے میں امروہہ ضلع میں پولیس محکمہ بھی چوکس ہے۔
بھارتی کسان یونین کے کارکنان اور قائدین، جو دہلی کے احتجاج میں شامل ہونے جارہے ہیں. ان کو پولیس اہلکاروں نے گجرولا میں روک لیا اور انہیں دہلی نہیں جانے دیا، جس کے بعد مشتعل کسانوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج شروع کردیا۔
کسان رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے لایا گیا نیا زرعی قانون ان کے لئے کالا قانون ہے ، جسے وہ کبھی قبول نہیں کریں گے۔