ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے قصبہ پرقاضی میں چند روز قبل لکڑی کی ٹال پر کام کرنے والے ملازم کا شرپسندوں نے قتل کر دیا تھا، معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد پر قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی تھی ۔
مظفرنگر: پولیس نے قتل کا انکشاف کیا - One accused arrested in Muzaffarnagar murder case
مظفرنگر کے قصبہ پرقاضی میں چند روز قبل ہوئے قتل کا آج پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔
مظفرنگر: پولیس نے قتل کا انکشاف کیا
گزشتہ رات پولیس نے مخبر کی اطلاع پر راجہ عرف سمیر کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے پولیس کو طمنچہ کارتوس اور ایک موبائل فون برآمد ہوا، پولیس نے بتایا کہ مہلوک مینک ولد سنیل کمار لکڑی کی ٹال پر منیم کا کام کرتا تھا۔ اور وہی لکڑی کی ٹال پر راجہ ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا، راجا نے پیسوں کے لالچ میں آکر مہلوک مینک کا قتل کردیا تھا اور لاش کو جنگل میں پھیک دیا تھا۔