ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے لوٹ مار کرنے والے گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کو گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے نقدی سمیت اسمیک، کار اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
معلومات کے مطابق گروہ کے متعدد اراکین مرادآباد کے آس پاس کے اضلاع کے رہائشی ہیں۔ یہ تمام افراد مختلف اضلاع میں دوا فروخت کرنے کی آڑ میں لوٹ ڈکیتی جیسی واردات کو انجام دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ 19 نومبر کو محمدپور کھالہ تھانہ حلقے کے جھنجرا چوراہا واقع محمد طاہر کی دکان سے اس گروہ نے 7100 روپے کی چوری کر لی، مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں مرآداباد کے رہائشی ہرمندر اور رامپور ضلع کے وشنو کو گرفتار کیا ہے. دونوں سے پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ یہ شاطر چور متحد ہوکر جرائم کو انجام دیتے ہیں۔