رامپور، اترپردیش: ریاست اترپردیش کے رامپور میں لوک سبھا کے ضمنی انتخاب Lok Sabha Bypoll 2022 کی ووٹنگ سے قبل تقریباً 300 سماجوادی پارٹی کارکنان کو پولیس کے ذریعہ حراست میں لینے پر سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجہ کی شکایت کے بعد رامپور کے پولیس کپتان اشوک کمار شکلا نے اپنے تفصیلی بیان میں حراست میں لیے جانے والے افراد سے متعلق وضاحت دی۔ پولیس کپتان نے کہا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ Police Responds to SP Candidate Asim Raja
SP Candidate Asim Raja: عاصم راجہ کی شکایات پر رامپور پولیس کا ردعمل - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
رامپور میں ضمنی انتخاب Lok Sabha Bypoll 2022 کی ووٹنگ سے قبل سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجہ کی پارٹی کارکنان کو حراست میں لیے جانے کی شکایات پر پولیس کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ Police Responds to SP Candidate Asim Raja

انہوں نے کہا کہ پولیس کو جس پر شبہ ہو رہا ہے ان افراد کو تھانوں میں بلاکر صرف پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا یقین رکھیں کہ پولیس کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرے گی اور نہ کسی کی حق تلفی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عاصم راجہ کے ساتھ ہماری میٹنگ بھی ہو چکی ہے جس میں دونوں جانب سے یہ طے ہوا ہے کہ امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کا تعاون کریں گے۔ اشوک کمار نے کہا کہ تمام لوگ آئیں اور اپنے حق رائے دہی استعمال کرکے جائیں لیکن کسی کو بھی امن میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: