اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: چیکنگ کے دوران غیر قانونی شراب برآمد

اترپردیش میں پنچایتی انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے۔ پولیس کو اس بات کا علم ہے کہ ایسے موقع پر شراب کے حصول کے لئے جائز اور ناجائز ہتھکنڈے اپنائے جائیں گے۔ اس کے خلاف نوئیڈا پولیس اور محکمہ ایکسائز کی ٹیموں نے مشترکہ مہم چلا رکھی ہے۔

By

Published : Apr 10, 2021, 1:35 PM IST

police recovered illegal wine in noida
چیکنگ کے دوران غیر قانونی شراب برآمد

پنچایت انتخابات کے پیش نظر غیر قانونی شراب کی فروخت / نقل و حمل کی روک تھام کے لئے چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت ایسٹرن پیریفرل گریٹر نوئیڈا کے سرساکٹ پر روڈ چیکنگ کے دوران ایک سفید ہنڈئی کار میں غیر قانونی شراب پکڑی گئی۔

کار کی پچھلی ڈیگی میں 22 پیٹی یعنی 1100 پووا رسیلہ سنترہ برآمد ہوئی، جو صرف ہریانہ میں فروخت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مالیگاؤں: دیسی پستول سمیت ایک شخص گرفتار

موقع پر ملزم گوراو ولد کوشل پال سنگھ فیروز آباد کو گرفتار کر کے ہنڈئی کار کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ متعلقہ تھانہ میں ایکسائز ایکٹ اور آئی پی سی کے متعلقہ سیکشن میں مقدمہ درج کراکر ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details