اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتاز شاعر منور رانا کے گھر پولیس کی چھاپے ماری - اردو نیوز لکھنؤ

ممتاز شاعر منور رانا کے گھر دیر رات پولیس نے چھاپے ماری کی۔ اس دوران منور رانا نے الزام عائد کیا کہ پولیس یہاں جبراً داخل ہوئی ہے اور بدتمیزی کر رہی ہے۔

munawwar rana
منور رانا

By

Published : Jul 2, 2021, 6:50 AM IST

Updated : Jul 2, 2021, 7:49 AM IST

ممتاز شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا پر کچھ روز پہلے ضلع رائے بریلی کے ایک پٹرول پمپ کے پاس کسی نامعلوم شخص نے گولی چلا دی تھی حالانکہ وہ گولی سے بچ گئے اور پوری طرح محفوظ ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اسی معاملے کو لے کر رات تقریباً ایک بجے پولیس ٹیم منور رانا کے ڈینگرا اپارٹمنٹ میں بغیر اجازت داخل ہوئی اور جانچ پڑتال کرنے لگی۔

منور رانا کی بیٹی اور سماج وادی پارٹی کی قومی ترجمان سمیہ رانا نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بھائی تبریز رانا کے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن پولیس ابھی تک حملہ کرنے والوں اور اس کے پیچھے کے لوگوں کو پکڑ نہیں پائی لیکن ہمارے یہاں آدھی رات میں جبراً داخل ہو کر پریشان اور بد تمیزی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:معروف شاعر منور رانا کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

قابل زکر ہے کہ معروف شاعر منور رانا کے بیٹے پر پٹرول پمپ کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا تھا لیکن ابھی تک پولیس نے کسی کی گرفتاری نہیں کی۔ منور رانا کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے پر حملہ قریبی لوگوں نے کرایا تھا کیونکہ وہ ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

Last Updated : Jul 2, 2021, 7:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details