اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری چلانے کے الزام میں ایک گرفتار

ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع کی سوار تحصیل میں پولیس نے ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ ماری کا دعویٰ کیا ہے۔ ساتھ ہی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ فیکٹری چلاتے ملزم گرو دیو سنگھ کو موقع سے گرفتار کیا ہے اور اسلحہ فیکٹری سے بڑی مقدار میں تیار شدہ اور نصف تیار شدہ طمنچے بھی برآمد کئے ہیں۔

police raid on illegal arms factory one arrested with large number of arms in rampur
غیر قانونی اسلحہ فیکٹری چلاتے ہوئے ایک شخص گرفتار

By

Published : Oct 24, 2020, 10:44 PM IST

رامپور کے اے ایس پی ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ، 'پولیس کے ذریعہ جرم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم کے دوران آج رامپور کے سوار تحصیل میں پولیس نے اطلاعات کی بنیاد پر گرو دیو سنگھ ولد کیہر سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ، 'گرفتار ملزم جنگل گرام بھونت نگر میں چنہ رام کے آم، امرود کے باغ میں غیر قانونی طور پر اسلحہ فیکٹری میں اسلحہ تیار کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:

لوٹ مار کے الزام میں چار گرفتار

موقع سے دو عدد دیسی طمنچے 12 بور، 2 عدد ناجائز طمنچے 315، ایک دیسی روالور 32 بور (خراب حالت میں)، زندہ کھوکھے کارتوس اور اسلحہ بنانے کے اوزار برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم گرو دیو سنگھ کے خلاف مقدمہ 493/20 دفعہ 5/25 آرمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details