اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: فوجی جوان کے ساتھ داروغہ کی بدسلوکی - فوجی جوان کے ساتھ داروغہ کی بدسلوکی

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف کے جوان اور ان کی بیوی نے آج مرادآباد ایس ایس پی کے سامنے پیش ہو کر داروغہ کے خلاف سںگین الزامات عائد کیے اور تحریری طور پر شکایت بھی دی۔

مرادآباد میں فوجی جوان کے ساتھ داروغہ کی بدسلوکی
مرادآباد میں فوجی جوان کے ساتھ داروغہ کی بدسلوکی

By

Published : Mar 1, 2020, 11:40 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:45 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایس ایس پی امت پاٹھک کے سامنے پیش ہو کر سی آر پی ایف کے جوان جشویر سنگھ اور ان کی بیوی سنگیتا نے تحریری شکایت دیتے ہوئے کانٹھ تھانے کے داروغہ کلدیپ اور دوسرے پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا۔

فوجی جوان کے ساتھ داروغہ کی بدسلوکی

انہوں نے کہا کہ 'ان لوگوں نے ہمارے ساتھ فحش کلامی اور مارپیٹ کی نیز ہمیں 3 گھنٹوں تک بلا وجہ حراست میں رکھا۔ اس بات سے ناراض ہو کر وہ، آج پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت کرنے پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے۔'

مرادآباد میں فوجی جوان کے ساتھ داروغہ کی بدسلوکی

ان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اُمری پولیس چوکی سے گزرتے وقت ان کی کار میں ڈی سی ایم نے ٹکر مار دی تھی، جس معاملے میں وہاں پر تعینات داروغہ کلدیپ اور دوسرے پولیس اہلکاروں نے ڈی سی ایم کو تو جانے دیا اور ہمارے ساتھ فحش کلامی کی اور مارپیٹ کرنے لگے۔ زبردستی پولیس جیپ میں بٹھا کر کانٹھ تھانے لے گئی اور تین گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور ہمارے چھوٹے بچےگاڑی میں بیٹھے رہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'جب انہوں نے اپنے شناخت کرائی تو داروغہ نے ان کے فون چھین لیے، انہوں نے بتایا کہ وہ امروہہ ضلع کے نوں گاؤں کے رہنے والے ہیں اور اس وقت چھٹی پر آئے ہوئے ہیں۔'

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details