اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کانسٹبل نسیم خان کے کام کی ہو رہی ہے ستائش - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی پولیس اینٹی کورونا سیل کے انچارج نسیم خان نے اپنے تمام افسران کا دل جیت لیا ہے۔ اینٹی کورونا سیل کے انچارج کے طور پر وہ روزآنہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ضلع کے اعداد و شمار بھیجتے رہتے ہیں۔

police officers are praising the work of constable naseem khan in barabanki
کانسٹبل نسیم خان کے کام کی ہو رہی ہے ستائش

By

Published : Sep 8, 2020, 7:39 PM IST

نسیم خان کی وجہ سے ایک روز بھی اعداد و شمار کو بھیجنے میں تاخیر نہیں ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے آج تک ضلع افسران کے پاس آج تک اعداد و شمار کے لیے کوئی شکایت نہیں آئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پیر کے روز نسیم خان کی اس خاصیت کی وجہ سے اے ڈی جی لکھنؤ زون ایس این سابت نے انہیں اعزاز سے بھی سرفراز کیا ہے۔

کام کو وقت پر نپٹانا، بہترین ڈرافٹنگ اور ہندی زبان پر ان کی مہارت سے پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی ان کے قائل ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر اروند چترویدی نسیم خان کے کاموں کی خوب ستائش کر رہے ہیں۔

قابل غور ہو کہ نسیم خان بارہ بنکی پولیس لائن میں اینٹی کورونا سیل کے انچارج ہیں۔

مزید پڑھیں:

خصوصی رپورٹ: جذام کے مریضوں کی کیسے بدلی زندگی

نسیم خان اپنی کامیابی کا صحرا اپنے ساتھیوں کو دیتے ہیں اور اپنی اس کامیابی کی وجہ کام میں تاخیر نہ کرنے کو بتاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details