اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پولیس افسر کو اعزاز - Superintendent of Police Dr. Arvind Chatterjee

ضلع بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی کو آزادی کے موقع پر اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے، انہیں یہ اعزاز 2006 میں شرپسند فردوس کے انکاؤنٹر کے لئے دیا جائے گا.

بارہ بنکی: پولیس افسر کو اعزاز
بارہ بنکی: پولیس افسر کو اعزاز

By

Published : Aug 15, 2020, 10:44 PM IST

ریاست اتر پردیش میں ضلع بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی کو آزادی کے موقع پر اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے، انہیں یہ اعزاز 2006 میں شرپسند فردوس کے انکاؤنٹر کے لئے دیا جائے گا. اس سے قبل ڈاکٹر اروند چترویدی کو 2010 میں بھی اعزاز سے نوازا جا چکا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر اروند چترویدی 2006 میں ایس ٹی ایف کی سرکل افسر کے عہدے پر فائز تھے اس دوران ان کے ٹیم نے مختار انصاری گینگ کے شاطر بدمعاش فردوس کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا تھا وہ 25 نومبر 2005 کو ہوئے ایم ایل اے کرشنہ نند رائے کے قتل معاملے میں بھی ملوث تھا۔

ویڈیو

اس واردات کے نامزد فردوس کی گرفتاری کے لئے ایس ٹی ایف نے ایک ٹیم تشکیل دی، ٹیم ڈاکٹر اروند چترویدی کی سربراہی میں الیکٹرانک سرولانس اور زمینی اطلاعات یکجا کرنے کا کام شروع کیا، فردوس بہت شاطر تھا اور الیکٹرانکس کا ماہر تھا، اس لئے وہ متعدد دفعہ ایس ٹی ایف کو چکمہ دیکر فرار ہوجاتا تھا۔

ڈاکٹر اروند چترویدی کی سربراہی میں کافی مشقت کے بعد ایس ٹی ایف ٹیم نے اسے ممبئی میں 19اپریل 2006 کو گھیرنے میں کامیاب ہوئی۔ پولیس سے گھرتا دیکھ فردوس نے فائرنگ شروع کی، جس کے بعد پالیس کاروائی میں فردوس شدید طور پر زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں ہی اس کی موت ہو گئی. اس کامیابی کے لئے ڈاکٹر اروند چترویدی سمیت ٹیم کے تمام اراکین کو اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے.بائیٹ ڈاکٹر اروند

ABOUT THE AUTHOR

...view details