لکھنؤ: 12ربیع الاول کے موقع پر نکالنے والے جلوس محمدی کی تیاریوں کے سلسلے میں محمدی مشن کے زیر اہتمام فرنگی محل میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔Police Meeting With Jaloos Workers In lucknow
اس موقع پر مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی قاضی شہر لکھنؤ و سرپرست ال انڈیا محمدی مشین نے کہا کہ 11 ربیع الاول 8 اکتوبر کو خاص طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ ،نشاط گنج میں بڑے پیمانے پر جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس میں عاشقان رسول بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں، اس لئے ان مواقع پر مناسب انتظامات کئے جائیں۔
جلوس محمدی کے حوالے سے مولانا کا کہنا تھا کہ جلوس شہر کا تاریخی جلوس ہے۔ درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ پر پہنچنے کے بعد بڑی تعداد میں انجمنوں کی آمد ہوتی ہے، اس لئے سبھی انجمنوں کے راستوں میں ڈرون کیمرے نصب کئے جائیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس میں شرکت کریں اور اپنے بینر، جھنڈو کے ساتھ صلوٰۃ و سلام، نعت شریف پڑھتے ہوئے، اتحاد اسلامی کا ورد کرتے ہوئے جلوس میں شرکت کریں۔
سید اقبال ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ جلوسِ محمدی کوئی نیا جلوس نہیں ہے بلکہ ایک بہت ہی قدیم جلوس ہے، جو لکھنؤ میں محمدی مشن کے زیر اہتمام پرجوش انداز میں نکلتا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس جلوسِ محمدی میں پر امن طریقے سے شرکت کریں اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھیں اور اسے فروغ دیں۔ جلوس کے دوران اگر آپ کسی مریض یا ایمبولینس یا کسی شخص کو مشکل میں دیکھیں تو اس کی مدد کریں۔